ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں یک جہتی اور بھائی چارگی کا پیغام دینےو الے موظف استاد محمد خلیل اللہ کو’’ کرناٹکا بھوشن ‘‘ ایوارڈ

کاروارمیں یک جہتی اور بھائی چارگی کا پیغام دینےو الے موظف استاد محمد خلیل اللہ کو’’ کرناٹکا بھوشن ‘‘ ایوارڈ

Tue, 29 Nov 2016 18:24:19    S.O. News Service

کاروار:30/نومبر (ایس او نیوز) یونیٹی ہائی اسکول کے موظف صدر مدرس ،وظیفہ یابی کے بعد بھی غریب بچوں کے لئے تعلیمی انتظام کیا ہے اوران بچوں کے  مستقبل کو روشن کرنے کے لئے ہر طرح کی امداد اور سہولیات بہم پہنچارہے ہیں۔ اسی طرح سماج میں  تمام طبقات کو  ساتھ  لے کر بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے والے محمد خلیل اللہ خان کو بیلگام کی شری گنڑا پرتشتٹھان نے شری گنڑا راجیوتسوا پروگرام میں تعلیمی خدمات کے عوض’’ کرناٹکا بھوشن ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 

بیلگام کے کمار گندھروا رنگ مندر میں منعقدہ پروگرام میں محمد خلیل اللہ کی تہنیت کی گئی ۔سدھ سنستھان مٹھ کے الم پربھو سوامی جی کی نگرانی میں منعقد ہوئے پروگرام میں سابق وزیر تعلیم بسوراج ہورٹی بھی موجود تھے۔ ا س موقع پر ایوارڈ یافتہ محمد خلیل اللہ صاحب کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ دوران تدریس ریاست کے بہترین استاد کا ایوارڈ پانے والے خلیل اللہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی نگرانی میں ’’ بھارت اسکول ‘‘ کا قیام کیا اور غریب بچوں کو ہر طرح کی تعلیمی امداد فراہم کی۔ اس سے بھی بڑھ کر خاص بات یہ ہے کہ انہو  ں نے قومی اور مذہبی تہواروں اور عیدوں کے موقع پر دیگر مذاہب کے اشخاص کو گھر پر مدعو کرکے خیر سگالی اور بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے کے لئے پروگرام منعقد کرتے تھے۔


Share: